مناہل ملک کا ویڈیو لیک پر حیرت انگیز بیان سامنے آگیا

مناہل ملک کا ویڈیو لیک پر حیرت انگیز بیان سامنے آگیا

پاکستانی ٹک ٹاکر مناہل ملک ایک بار پھر متنازع ویڈیو لیک کے باعث سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی ہیں۔

عمرہ ادا کرنے کے بعد ان کی ایک اور نازیبا ویڈیو وائرل ہو گئی ہے، جس پر انہوں نے سخت ردعمل دیا ہے۔مناہل ملک نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مبینہ نجی ویڈیوز کے حوالے سے اپنی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام ویڈیوز اے آئی سے تیار کی گئی جعلی مواد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’میں نے ایف آئی اے میں شکایت درج کرا دی ہے اور امید ہے کہ مجرمان جلد سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔‘‘اپنے جذباتی پیغام میں مناہل نے کہا کہ ’’جو لوگ میری برائی کر رہے ہیں، وہ شوق سے کرتے رہیں۔ میں اب جو مناہل بن چکی ہوں، اس پر کسی کے بولنے یا نفرت کرنے سے فرق نہیں پڑتا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ عمرے سے واپسی کے بعد وہ بہت پرسکون ہیں اور اللہ کے گھر جا کر سب کو معاف کر چکی ہیں۔مناہل ملک نے طنزیہ انداز میں کہا، ’’اگر میں دو نمبر ہوتی تو اللہ مجھے اپنے گھر کیوں بلاتا؟ میرا معاملہ اب اللہ کے حوالے ہے، تو براہ کرم میرا باپ بننے کی کوشش نہ کریں۔‘‘ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ مشکل وقت میں صرف ان کا خاندان ہی ان کے ساتھ کھڑا رہا۔

یہ پہلا موقع نہیں جب مناہل ملک ایسی ویڈیو اسکینڈل کا شکار ہوئی ہیں۔ گزشتہ سال بھی ان کی مبینہ نجی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی تھی، لیکن اس بار ان کا ردعمل پہلے سے کہیں زیادہ خوداعتماد اور بے پرواہ دکھائی دیا ہے۔اس واقعے نے سوشل میڈیا پر پرائیویسی کے تحفظ اور آن لائن ہراسانی جیسے اہم مسائل پر ایک مرتبہ پھر بحث چھیڑ دی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے معاملات نوجوان نسل کے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔مناہل ملک کے مداحوں اور ناقدین کے درمیان اس معاملے پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ لوگ ان کے موقف کی حمایت کر رہے ہیں، جبکہ کچھ انہیں شہرت حاصل کرنے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔