میں کھانے کیلئے زندہ ہوں: کریتی سینن کا ڈائٹ سے متعلق دلچسپ انکشاف

میں کھانے کیلئے زندہ ہوں: کریتی سینن کا ڈائٹ سے متعلق دلچسپ انکشاف

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن نے اپنی خوراک اور فٹنس روٹین کے حوالے سے دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کوئی انتہائی سخت ڈائٹ پلان فالو نہیں کرتیں بلکہ ہر چیز اعتدال کے ساتھ کھاتی ہیں۔

کریتی سینن نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی، فلموں اور کھانے کی پسند سے متعلق گفتگو کی۔اپنے پسندیدہ کھانوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ انہیں چیٹ ڈے کی ضرورت نہیں پڑتی کیونکہ وہ عام دنوں میں بھی اپنی پسند کی چیزیں کھاتی ہیں، البتہ فلم ’کاک ٹیل 2‘ کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے اپنی خوراک پر خاص توجہ دی تھی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ کھانے کی شوقین ہیں اور انہیں مختلف اقسام کے پکوان پسند ہیں۔ ان کے مطابق بھارتی روایتی کھانے، تھائی، چائنیز اور سڑکوں پر ملنے والے چٹ پٹے کھانے بھی ان کی پسندیدہ فہرست میں شامل ہیں۔کریتی سینن نے بتایا کہ وہ آج بھی اپنی پسند کا کھانا کھاتی ہیں اور حال ہی میں انہوں نے پیزا بھی کھایا۔واضح رہے کہ کریتی سینن اپنی نئی فلم ’کاک ٹیل 2‘ کی کامیابی کے حوالے سے خبروں میں ہیں، جس میں ان کے ساتھ شاہد کپور اور رشمیکا مندانا بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔