یوکرینی صدر زیلنسکی کی فوج کو روس کے خلاف روزانہ ایک ہزار ڈرون حملے کرنے کی ہدایت

یوکرینی صدر زیلنسکی کی فوج کو روس کے خلاف روزانہ ایک ہزار ڈرون حملے کرنے کی ہدایت

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے فوج کو روس کے خلاف روزانہ کم از کم ایک ہزار ڈرون حملے کرنے کا ہدف مقرر کر دیا ہے۔

 اپنے خطاب میں انہوں نے یوکرینی فوج پر زور دیا کہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرون حملوں میں اضافہ کیا جائے۔ موجودہ اندازوں کے مطابق یوکرین روزانہ تقریباً 300 ڈرون حملے کر رہا ہے، جبکہ نیا ہدف اس تعداد سے تین گنا زیادہ ہے۔ زیلنسکی کا کہنا ہے کہ ایک واضح ہدف مقرر کیا گیا ہے اور یوکرین اسے حاصل کرے گا۔اس دوران، زیلنسکی نے امریکی انٹیلی جنس سربراہ کے ماسکو کے دورے اور روسی حکام سے ملاقاتوں کی رپورٹس کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کیف کو ماسکو میں ہونے والی ملاقاتوں کی معلومات موصول ہوئی ہیں، مگر انہوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ کریملن نے بھی امریکی انٹیلی جنس سربراہ کے ماسکو میں روسی انٹیلی جنس حکام سے ملاقات کی تصدیق کی ہے، تاہم روسی حکام کے مطابق، ان کی صدر ولادیمیر پیوٹن سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔