یوکرینی صدر زیلنسکی واشنگٹن پہنچ گئے، امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات آج رات

یوکرینی صدر زیلنسکی واشنگٹن پہنچ گئے، امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات آج رات

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر واشنگٹن پہنچ گئے ہیں۔

 زیلنسکی نے سوشل میڈیا بیان میں امریکی صدر کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب اس جنگ کو جلد اور محفوظ طریقے سے ختم کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ یقین رکھتے ہیں کہ امریکا اور یورپی اتحادیوں کے ساتھ یکجہتی روس کو حقیقی امن کے لیے مجبور کرے گی۔یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے درمیان دوطرفہ ملاقات آج دوپہر 1 بج کر 15 منٹ (امریکی وقت) پر وائٹ ہاؤس میں ہوگی، جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 15 منٹ پر شروع ہوگی۔وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ سہ پہر 3 بجے یورپی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات میں بھی شریک ہوں گے، جو پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 12 بجے ہوگی۔یہ ملاقاتیں دونوں رہنماؤں کے درمیان تعلقات مضبوط کرنے اور یوکرین کے موجودہ بحران پر بین الاقوامی تعاون کے اقدامات پر تبادلہ خیال کا موقع فراہم کریں گی۔