شہر کی اوپن مارکیٹ میں بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ نے شہریوں، خاص طور پر کم آمدنی والے طبقوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
مہنگائی کے سبب روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، جس سے گھریلو بجٹ بگڑ رہا ہے۔مارکیٹ میں مختلف اقسام کا گھی اور کوکنگ آئل 490 سے 600 روپے فی کلو کے درمیان فروخت ہورہا ہے، جبکہ چاول کی مختلف اقسام کی قیمتیں 320 سے 640 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ آمدن کے مقابلے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں، جس سے عام لوگوں کی زندگی مشکل ہو گئی ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گھی، آئل اور چاول سمیت دیگر بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی کی جائے اور مارکیٹ میں سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔