گھی، کوکنگ آئل اور چاول کی قیمتیں برقرار، شہری مہنگے داموں خریداری پر مجبور

گھی، کوکنگ آئل اور چاول کی قیمتیں برقرار، شہری مہنگے داموں خریداری پر مجبور

اوپن مارکیٹ میں گھی، کوکنگ آئل، چاول اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں تاحال کمی نہ آ سکی، جس کے باعث شہری بدستور مہنگی خریداری پر مجبور ہیں۔

مارکیٹ سروے کے مطابق مختلف اقسام کے چاول 320 روپے سے 640 روپے فی کلو تک فروخت کیے جا رہے ہیں، جبکہ درجہ اول گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت 590 سے 618 روپے فی کلو تک برقرار ہے۔اسی طرح درجہ دوم گھی اور آئل تقریباً 545 روپے فی کلو جبکہ درجہ سوم گھی اور آئل 490 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔دکانداروں کے مطابق قیمتوں میں نمایاں کمی نہ آنے کی وجہ سے صارفین کو ریلیف نہیں مل سکا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ استعمال کی اشیاء مہنگی ہونے سے گھریلو بجٹ شدید متاثر ہو رہا ہے اور حکومت کو قیمتوں میں کمی کے لیے مؤثر اقدامات کرنے چاہئیں۔