قصور میں حضرت بابا بلھے شاہؒ کے 269ویں عرس کی تین روزہ تقریبات آج اختتام پذیر ہوگئیں، اور عرس کے آخری روز میں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد دربار بابا بلھے شاہؒ پر حاضری دینے پہنچی ہے۔
عرس کے دوران ملک بھر سے عقیدت مندوں کا سلسلہ جاری رہا اور زائرین کی جوش وخروش دیدنی تھی۔ آج مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جس کے باعث دربار پر زائرین کی آمد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ عقیدت مندوں نے فاتحہ خوانی اور دعاوں کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہے، جبکہ روحانی ماحول بھی پورے شہر میں نظر آیا۔ سکیورٹی کے حوالے سے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، اور پولیس کی بھاری نفری عرس کے موقع پر تعینات ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔