بی بی پاک دامن میں تین روزہ عرس کی روحانی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
اس روحانی موقع پر محکمہ اوقاف، امن کمیٹی اور میلاد کمیٹی کی جانب سے مختلف مذہبی پروگرامز کا اہتمام کیا گیا تاکہ عقیدت مندوں کو روحانی فیوض و برکات سے نوازا جا سکے۔عرس کے دوران تینوں دن محافلِ میلاد اور منقبتِ اہلِ بیت کا انعقاد کیا گیا، جن میں عقیدت مندوں نے بھرپور شرکت کی اور محبت و عقیدت کے ساتھ نعت خوانی اور منقبتِ اہلِ بیت کی محافل میں شریک ہوئے۔اس موقع پر سرپرستِ اعلیٰ میلاد کمیٹی افضل بھٹی نے عرس میں شرکت کی، اور دیگر اہم شخصیات جیسے چیئرمین امن کمیٹی افضال احمد بھٹی، منیجر اوقاف زاہد اقبال، نائب صدر امن کمیٹی علی رضا بٹ، چیئرمین امن کمیٹی آغا فراز حسین، عابد شاہ، سلیم ٹھیکیدار، حافظ عامر، جنید جیدی، فیصل اکرام اور دیگر شخصیات نے بھی اس روحانی تقریب میں شرکت کی۔
عرس کی محفل میں معروف نعت خواں عرفان حیدری نے عقیدت و محبت کے گلےائے پیش کیے، جنہوں نے محبت کے جذبات سے بھرپور نعتیں سنائیں۔ اس کے علاوہ، اس روحانی تقریب کا اختتام معروف عالمِ دین علامہ عرفان شاہ کی جانب سے دعا پڑھنے کے ساتھ ہوا، جنہوں نے عرس کے کامیاب اور پرامن اختتام کے لیے دعا کروائی۔عقیدت مندوں نے اس عرس کی کامیابی اور اتمنان کا اظہار کیا، اور اس روحانی محافل کے ذریعے دلوں میں محبت، امن اور اتحاد کے جذبات کو مزید بڑھانے کا پیغام دیا گیا۔