ظفروال (خصوصی رپورٹ)شکرگڑھ روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 12 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق نور فاطمہ دختر محسن رضا مٹی سے بھری ٹریکٹر ٹرالی تلیآ گئی، جس کے نتیجے میں اسے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔ریسکیو اہلکاروں نے بچی کو فوری طور پر قریبی نجی ہسپتال منتقل کیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئی۔ جاں بحق بچی کا تعلق گاؤں سوداں سے بتایا جاتا ہے۔