قصور(خصوصی رپورٹ) الہ آباد میں ٹریکٹر بس کی ٹکر سے پولیس وائرلیس آپریٹر زخمی ہوگیا۔ علاقہ گہلن پھاٹک کے قریب 50 سالہ عاشق جو تھانہ الہ آباد میں بطور وائرلیس آپریٹر ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے، گھر سے تھانے ڈیوٹی کیلئے جا رہا تھا۔ذرائع کے مطابق جب وہ گہلن بائی پاس، الہ آباد کے قریب پہنچا تو مبینہ طور پر ایک ٹریکٹر بس نے اسے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔زخمی پولیس اہلکار کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں سے تشویشناک حالت کے پیشِ نظر اسے مزید علاج کیلئے چونیاں ریفر کر دیا گیا۔