اسلام آباد (آئی این پی)کابینہ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اورصوبائی حکومتوں کو مراسلہ لکھ کر وائی فائی اور وائرلیس نیٹ ورکس کے ذریعے حساس معلومات چوری ہونیکا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کابینہ ڈویژن نے وائی فائی کے ذریعے حساس اور خفیہ معلومات کو تحفظ دینے کے لیے مراسلہ جاری کیا ہے۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ وائی فائی کے ذریعے نیٹ ورک ٹریفک میں باآسانی مداخلت ہوسکتی ہے، راٹرز اپڈیٹ کے ذریعے انرنیٹ ٹریفک کو غیر محفوظ طرف موڑا جاسکتا ہے