پٹرول کی نئی قیمت 342 روپے 2 پیسے اورڈیزل کی 371 روپے 44 پیسے لٹر ہوگئی،قیمتوں کا اطلاق ہو چکا
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 58 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 342 روپے 2 پیسے فی لٹر مقرر ہوگئی۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 17 پیسے کمی کردی گئی جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 371 روپے 44 پیسے لٹر ہوگئی۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔