نین سکھ چوک کے قریب فیکٹری میں سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا ،28سالہ نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا
لاہور (کر ائم رپو رٹر)با غبا نپو رہ کے علا قہ نین سکھ چوک کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جہاں سلنڈر بھرنے والی فیکٹری میں سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں نوجوان ہی جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق سلنڈر پھٹنے کا واقعہ فیکٹری میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں 28سالہ شخص شدید زخمی ہوا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے لاش کو ضروری کارروائی کے لیے منتقل کردیا۔