دھماکا گن پاوڈر بنانے کی فیکٹری میں ہوا ، آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں
ماسکو(آئی این پی ) روس کی ایک فیکٹری میں ہونے والے دھماکے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ روسی ریجن ریازن میں کی ایک فیکٹری میں پیش آیا جہاں دھماکے سے 11 افراد ہلاک ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق واقے میں 130 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ حکام کا بتانا ہے کہ دھماکا فیکٹری میں ایک ورکشاپ کے اندر آگ لگنے سے ہو ا تاہم آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔ رپورٹ کے مطابق کچھ آزاد میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا گن پاوڈر بنانے کی فیکٹری میں ہوا تاہم اس حوالے سے سرکاری حکام نے کچھ نہیں بتایا