دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے فیکٹری کی چھت نیچے آگری جس کے نیچے ورکرز دب گئے
ممبئی (آئی این پی )بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی اسلحہ ساز فیکٹری میں دھماکے سے 8افراد ہلاک اور7زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے شہر ناگپور میں واقع اسلحہ ساز فیکٹری میں جمعہ کو دھماکا ہوا جس کی آواز تقریبا 5کلو میٹر دور تک سنی گئی۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ فیکٹری دھماکے میں 8فیکٹری ورکرز ہلاک اور 7زخمی ہوئے ہیں جس کی تصدیق یونین وزیر کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آرڈیننس فیکٹری میں دھماکا جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے ایل ٹی پی سیکشن میں ہوا جس کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا۔فائر حکام کے مطابق دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے فیکٹری کی چھت بھی نیچے آگری جس کے نیچے ورکرز دب گئے جن میں سے تین ورکرز کو زندہ نکالا گیا اور ایک ملبے تلے دب کر ہلاک ہوگیا۔