یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا پمز چلڈرن وارڈ کے باہر دھرنا

 میرے والد کو پمز نے 2005 میں غلط دوا دی تھی، یہ سانحہ انسانی غفلت کا نتیجہ ہے 
 اسلام آباد(یواین پی)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا پمز چلڈرن وارڈ کے باہر دھرنا دیدیا ۔ اس موقع پر کہاکہ پمز سانحہ پر پورا پاکستان خون کے آنسو رو رہا ہے۔مشال ملک نے کہا کہ مجھے اور میری بیٹی کو وارڈ کے اندر داخلے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے والد کو پمز نے 2005 میں غلط دوا دی تھی، یہ سانحہ انسانی غفلت کا نتیجہ ہے جس کی ذمہ دار حکومت ہے۔مشال ملک نے کہا کہ وزیر صحت کو فوری طور پر استعفا دینا چاہیے۔