دھرنا تحریک ختم نہیں کی بلکہ اگلے مرحلے میں صرف ہم تین بہنیں جیل کے باہر دھرنا دیںگی ، علیمہ خانم

راولپنڈی (آن لائن) تحریک انصاف کے سابق چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا تحریک ختم نہیں کی بلکہ اگلے مرحلے میں صرف ہم تین بہنیں جیل کے باہر دھرنا دیں عدالت تھانہ صادق آباد کے مقدمہ میں چاہے مجھے سزا دے یا بری کرے لیکن جلد فیصلہ کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد عدالت کے باہر اپنے وکیل محمد فیصل ملک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کیا محمد فیصل ملک ایڈووکیٹ نے کہا کہ آج ہم نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ایک نئی درخواست دائر کر دی ہے۔