بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب
بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سماعت کے دوران طبی معائنے کی استدعا کی تھی، میڈیکل ٹیم میں ڈاکٹر سعد جاوید، ڈاکٹر مبشر، لیڈی ڈاکٹر ماہم اور لیڈی ڈاکٹر ماریہ رشید شامل تھیں، سوا گھنٹہ انتظار کے بعد ٹیم واپس چلے گئی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں طبعیت خراب ہو گئی، سر میں درد اور چکر آنے کی شکایت پر پمز کی میڈیکل ٹیم سے معائنہ کرانے سے انکار کردیا ۔ پمز ہسپتال کی چار رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی۔ ڈاکٹرزکی ٹیم میں ڈاکٹر سعد جاوید،ڈاکٹر مبشر،ڈاکٹر ماہم،ڈاکٹر ماریہ شامل تھیں۔ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سماعت کے دوران طبی معائنے کی استدعا کی تھی۔جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے سر میں درد اور چکر آنے کی شکایت کی تھی۔ڈاکٹروں کی ٹیم اڈیالہ جیل میں سوا گھنٹے تک انتظار کے بعد واپس روانہ ہوگئی۔میڈیکل ٹیم شام 7 بجے کے بعد اڈیالہ جیل آئی اور بشریٰ بی بی کے انکار پر سوا 8 بجے واپس اسلام آباد روانہ ہوئی۔