یاسین ملک کو پھانسی گھاٹ کی طرف لیجایا جارہا ہے:مشعال ملک

دنیا میں نسل کشی کا نیا قانون بنا ‘ اس نسل کشی کو روکنے میں دنیا ناکام ہوگئی:میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(آن لائن)حریت لیڈر یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے  دنیا میں عدم مساوات دن بدن بڑھتا جارہا ہے،دنیا میں نسل کشی کا نیا قانون بنا اور اس نسل کشی کو روکنے میں دنیا ناکام ہوگئی ہے۔انسانی حقوق کونسل کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر حریت لیڈر یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کونسل نے دنیا بھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائی ہے، اس نمائش میں آرٹسٹس نے اپنی تصاویر کے ذریعے اظہار یک جہتی کیا ہے، دنیا میں عدم مساوات دن بدن بڑھتا جارہا ہے۔