تامل فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ویشال اور اداکارہ سائی دھنشیکا نے منگی کی تقریب میں ایک دوسرے سے منگنی کر لی، اور تقریب کی پہلی تصاویر منظر عام پر آ گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 48 سالہ ویشال اور 35 سالہ سائی دھنشیکا نے تقریب میں روایتی لباس زیب تن کیا۔ سائی دھنشیکا نے ساڑھی پہنی، جبکہ ویشال سفید شرٹ اور ویسٹی میں نظر آئے۔ تقریب میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد بھی موجود تھے۔جمعے کے روز انسٹاگرام پر ویشال اور دھنشیکا نے ایک مشترکہ پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو خوشخبری سنائی اور تقریب کی تصاویر شیئر کیں۔ ایک تصویر میں دونوں مسکراتے ہوئے کیمرے کو پوز دیتے دکھائی دیے اور گلے میں پھولوں کے ہار تھے۔ دوسری تصویر میں جوڑا ایک دوسرے کی انگلیوں میں انگوٹھیاں پہناتے ہوئے نظر آیا، جبکہ آخری تصویر میں دونوں اہل خانہ کے ساتھ دکھائی دیے۔منگی کی تقریب ویشال کی 48 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی۔
اداکار نے انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ:"میرے خاص دن پر دنیا بھر سے ملنے والی دعاؤں اور نیک تمناؤں کے لیے سب کا شکریہ۔ میں مثبت اور خوش قسمت محسوس کر رہا ہوں کیونکہ اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر رہا ہوں، یہ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے بے حد خوش ہوں۔ منگی کی تقریب اہل خانہ کی موجودگی میں ہوئی۔"مداحوں نے ویشال اور دھنشیکا کو مبارکباد دی اور جوڑے کی خوشیوں بھری زندگی کی دعائیں کیں۔ویشال نہ صرف ایک مشہور اداکار ہیں بلکہ فلم پروڈیوسر بھی ہیں، اور تامل سنیما نے انہیں خدمات کے اعتراف میں کئی ایوارڈز سے نوازا ہے۔ دھنشیکا تامل، کنڑ اور تیلگو فلموں میں اداکاری کے لیے مشہور ہیں۔