پاکستانی ٹی وی اور فلم کی باصلاحیت اداکارہ مایا علی نے نئے سال کی شروعات اپنے روحانی سفر سے کی اور سعودی عرب میں مقدس عمرہ کی ادائیگی کے دوران اپنی دل کو چھو لینے والی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
مایا علی نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پوسٹ میں لکھا:"میں نے ہمیشہ سنا ہے کہ اس مقدس مقام پر اُس کے بلاوے کے بغیر نہیں آ سکتے۔ الحمدللّٰہ، مجھے یہاں آنے کا موقع ملا۔ میں پچھلے رمضان میں عمرہ کے لیے جانا چاہتی تھی، لیکن ممکن نہیں ہوا۔ پھر وہ لمحہ آیا، اللّٰہ نے مجھے اپنے گھر بلا لیا۔"اداکارہ نے تصاویر اور ویڈیوز میں مکہ مکرمہ اور مسجدِ نبوی میں عبادت کرتے ہوئے اپنے جذباتی اور روحانی لمحات بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیے، جس میں ان کے اللہ کی محبت اور شکر گزاری کے جذبات نمایاں ہیں۔مایا علی کے مداحوں نے ان کے روحانی سفر کو سراہتے ہوئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔