موریطانیہ کے ساحل کے قریب تارکین وطن سے بھری ایک کشتی کے ڈوبنے سے 49 افراد ہلاک اور تقریباً 100 لاپتہ ہو گئے ہیں۔
مقامی کوسٹ گارڈ کے مطابق اب تک 17 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے جبکہ 49 لاشیں نکال کر تدفین کی جا چکی ہیں۔ دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔کوسٹ گارڈ کے اہلکار کے مطابق کشتی میں تقریباً 160 افراد سوار تھے، جو ایک ہفتہ قبل گیمبیا سے روانہ ہوئے تھے، جن میں زیادہ تر گیمبیا اور سینیگال کے شہری شامل تھے۔ واقعے کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ جب کشتی میں سوار افراد نے نوآکشوط سے تقریباً 80 کلومیٹر شمال میں کسی قصبے کی روشنی دیکھی، تو سب ایک طرف جھک گئے جس سے کشتی الٹ گئی۔