لاہور میں ہلکی بارش، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

لاہور میں ہلکی بارش، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش شروع ہو گئی ہے۔

 بارش کا سلسلہ جوہر ٹاؤن، کوٹ لکھپت، ٹاؤن شپ، ماڈل ٹاؤن، مولانا شوکت علی روڈ اور پیکو روڈ میں جاری ہے، جبکہ کینال روڈ، گلبرگ، قائداعظم انڈسٹریل سٹی، قذافی، اچھرہ، مسلم ٹاؤن اور فیروزپور روڈ پر بھی بونداباندی ہو رہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے، ہوائیں 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ موسمیاتی محکمے نے شہر میں وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی ہے اور کہا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ 2 ستمبر تک جاری رہ سکتا ہے۔ شہریوں کو مون سون بارشوں کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔