پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سے 23 جنوری تک متوقع بارشوں کے پیش نظر پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق دیگر علاقوں کی طرح لاہور میں بھی بارش متوقع ہے، جس کے پیش نظر متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق تمام انتظامات پیشگی مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی کنٹرول رومز میں عملہ 24 گھنٹے الرٹ رکھا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ ریسکیو 1122 کی ڈیزاسٹر رسپانس ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہری پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہیلپ لائن 1129 پر فوری رابطہ کریں۔