سی سی ٹی وی فوٹیجز سے ڈکیتی کی واردات میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کیا: ایس پی
لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ڈکیتی کی واردات میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق ملزمان نے حمزہ ٹاؤن کے قریب ایک پان شاپ کے سکیورٹی گارڈ کو یرغمال بنایا۔ بعد ازاں ڈاکو تالہ توڑ کر دکان میں داخل ہوئے اور لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو دکان میں داخل ہوتے اور واردات کے بعد فرار ہوتے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کے مطابق گرفتار ملزمان چوری اور ڈکیتی سمیت 50 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔ گرفتار افراد میں ساگر، آکاش، اعجاز اور اشفاق شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے کہا کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔