لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب میں جاری سیلابی صورتحال, سیف سٹی کی فلڈ مانیٹرنگ ٹیمیں ہنگامی صورتحال میں مسلسل الرٹ ہے لاہور سمیت سیلابی اضلاع کے سمارٹ سیف سٹی سنٹرز شہریوں کی حفاظت اور ضلعی انتظامیہ کی معاونت میں مصروف ہیسیف سٹی کے تھرمل ڈرونز کا دن رات سیلاب زدہ علاقوں میں فلڈ ریلیف آپریشنز کے لیے استعمال جاری ہیسیف سٹی کے تھرمل ڈرونز ریسکیو ٹیموں کو متاثرہ افراد کی نشاندہی میں مدد فراہم کر رہے ہیںسیف سٹی تھرمل ڈرونز میں نظر آنے والے بچوں، خواتین اور بزرگوں کا فوری انخلا، محفوظ منتقلی یقینی بنائی جا رہی ہیترجمان سیف سٹیز کے مطابق صوبے بھر میں نصب سیف سٹی کیمروں کے ذریعے سیلابی صورتحال کی مسلسل سرویلنس کی جا رہی ہیسیف سٹی اتھارٹی پی ڈی ایم اے کو ممکنہ خطرات اور صورتحال کی فوری اپڈیٹس فراہم کر رہی ہیبارش، اربن فلڈنگ اور پانی جمع ہونے کی رپورٹس فوری طور پر متعلقہ حکام تک پہنچائی جا رہی ہیںشہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں، نشیبی علاقوں، ندی نالوں سے دور رہیں۔