پیانگ یا نگ (آئی این پی )شمالی کوریا نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے حملہ کرنے والے ڈرونز کا تجربہ کیا ہے۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق بغیر پائلٹ کے طیارے نے کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنایا۔ جس کے بعدملک کے سربراہ کم جونگ ان نے بغیر پائلٹ طیاروں اور ڈرونز کی پیداوار بڑھانے کا اعلان کردیا۔ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے خو د ڈرونز کے تجربے کی نگرانی کی، جواے آئی ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔