پی ٹی آئی:مزید 5 ارکان قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی، تعداد 52 ہوگئی

25 کے استعفے موصول نہیں ہوئے ، بدستور پارلیمانی کارروائی کا حصہ ہیں
سپیکرنے تاحال ان استعفوں پر کوئی کارروائی نہیں کی،ڈی جی میڈیا اسمبلی 
 اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر پارٹی کے مزید 5 ارکان اسمبلی نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا جسکے بعد مجموعی طور پر مستعفی ہونے والوں کی تعداد 52 ہوگئی تاہم 25 ارکان نے تاحال استعفیٰ نہیں دیا۔ذرائع کے مطابق 25 ارکان کے استعفے ابھی موصول نہیں ہوئے ۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے 25 ارکان نے اپنی قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیٰ نہیں دیا۔ڈی جی میڈیا قومی اسمبلی ظفر سلطان کے مطابق یہ ارکان اب بھی اپنی اپنی قائمہ کمیٹیوں کے رکن ہیں اور بدستور پارلیمانی کارروائی کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی نہ ہونے والے ارکان میں سلیم رحمٰن، سہیل سلطان، بشیر خان، نواز خان، محمد عاطف، شیرارباب، ذوالفقار علی، نسیم شاہ ،شیر افضل خان، مبین عارف، اسامہ احمد میلا، مقداد خان، غلام محمد، علی افضل ساہی، سعد اللہ، عمر فاروق، ریاض فتیانہ، محبوب سلطان، لطیف کھوسہ،عائشہ نذیر، میاں غوث ، معظم علی، فیاض حسین، عنبر مجید، خواجہ شیراز شامل ہیں۔ڈی جی میڈیا کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تاحال استعفوں پر کوئی کارروائی نہیں کی