لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے اپوزیشن ارکان کے استعفے موصول ہونے کے باوجود سرکاری گاڑیاں واپس نہ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اسمبلی ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے 7 کمیٹی چیئرمینز میں سے صرف 2 نے استعفیٰ دینے کے بعد اپنی سرکاری گاڑیاں پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے حوالے کیں جبکہ دیگر چیئرمینز کی جانب سے تاحال گاڑیاں واپس نہیں کی گئیں۔ذرائع کا کہنا ہے اپوزیشن ارکان کے استعفے سپیکر پنجاب اسمبلی کو موصول ہو چکے تاہم کسی کا استعفیٰ باضابطہ طور پر منظور نہیں ہوا۔واضح رہے اپوزیشن جماعت کے ارکان نے بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر چند روز قبل پنجاب اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفے دیدیئے تھے، جن میں 7 کمیٹی چیئرمینز کے استعفے بھی شامل تھے۔