لاہور( کرائم رپورٹر)پولیس نے رائیونڈ میں 30 روپے کی لڑائی پر وحشیانہ قتل میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔بتایاگیاہے کہ پولیس کی سپیشل ٹیم نے ایس ایچ او رائیونڈ محمد ذکا کی سربراہی میں ملزم شہزاد کو گرفتار کیا، جس پر ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ایس پی صدر سمیت پوری ٹیم کو شاباش دی۔