معاملہ سامنے آنے پر دوہرے قتل کا ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے نوٹس لیا تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈ میں بیوی اور 9 سالہ بیٹی کے قتل کے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا، دوہرے قتل کے ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ۔ رائیونڈ پولیس کے مطابق ملزم نے گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کرکے بیوی اور کمسن بیٹی کو قتل کیا تھا، ملزم سسر کو بھی شدید زخمی کرکے فرار ہوگیا تھا۔معاملہ سامنے آنے پر دوہرے قتل کا ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے نوٹس لیا تھا، ان کا کہنا ہے کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔پولیس حکام نے بتایا کہ دو ملزمان نے گوشت مارکیٹ میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ گولیاں برسا کر فرار ہونے والے ملزمان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے دونوں ملزم مارے گئے۔