خرم گجر 6کروڑ کا فرڈ، ٹک ٹاکر گرفتار

 لاہور(کرائم رپورٹر) ڈیفنس سی پولیس نے مشہور ٹک ٹاکر خرم گجر کو ڈیفنس کے علاقے سے گرفتار کر لیا۔ خرم گجر پر اوورسیز پاکستانی رانا ارسلان کے ساتھ 2 لاکھ یورو (تقریباً 6 کروڑ پاکستانی روپے) کے فراڈ اور امانت میں خیانت کا الزام ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم خرم گجر نے رانا ارسلان سے کمرشل پلاٹ کی خریداری کے لیے 2 لاکھ یورو لیے۔ایک سال گزرنے کے باوجود نہ پلاٹ خریدا گیا اور نہ ہی رقم واپس کی گئی۔جب رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا گیا تو خرم گجر انکاری ہو گیا اور دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔رانا ارسلان کی درخواست پر مقدمہ درج ، خرم گجر کو گرفتار کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ۔