لاہور میں دریائے راوی کے سیلابی پانی کے ساتھ سانپ کی موجودگی، ریسکیو ٹیم نے محفوظ طریقے سے واپس دریا میں ڈال دیا

لاہور میں دریائے راوی کے سیلابی پانی کے ساتھ سانپ کی موجودگی، ریسکیو ٹیم نے محفوظ طریقے سے واپس دریا میں ڈال دیا

لاہور میں دریائے راوی کے سیلابی پانی کے ساتھ ایک سانپ نکل آیا، جو جھاڑیوں میں پھنس گیا تھا۔

 فوری اطلاع پر ریسکیو اور ڈبل ون ڈبل ٹو کے عملے نے موقع پر پہنچ کر سانپ کو محفوظ طریقے سے واپس دریا میں ڈال دیا۔یہ واقعہ دریائے راوی میں سیلابی پانی کے بعد سانپ اور دیگر جانوروں کے رہائشی علاقوں میں آنے کا دوسرا معاملہ ہے۔ گزشتہ روز ظفروال میں نالہ ڈیک کے سیلابی پانی کے ساتھ ایک دیوقد اژدھا بھی بہہ کر آیا تھا، جسے شہریوں نے فائرنگ کر کے مار ڈالا۔ظفروال کے گاؤں فتح پور میں بہنے والا اژدھا تقریباً 20 فٹ لمبا بتایا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سیلابی پانی کے دوران ایسے جانور اکثر رہائشی علاقوں میں آ جاتے ہیں، جس کے باعث شہریوں کو محتاط رہنے اور حکام کی ہدایات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔