نواب شاہ میں تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی، 5افراد جاں بحق 20 زخمی

مسافر کوچ ملتان سے کراچی جا رہی تھی،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا 
نواب شاہ (آئی این پی) سندھ کے ضلع نواب شاہ میں قومی شاہراہ دولت پوربائی پاس پر تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی،حادثے میں 5 پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔موٹروے پولیس کا  کہنا ہے کہ دولت پوربائی پاس پر تیز رفتار مسافر کوچ الٹنے سے 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،جبکہ 20 سے زائد مسافر شدید زخمی ہیں۔ ریسکیوحکام نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو قاضی نواب شاہ اور شاہ پور جہانیاں اسپتالوں میں منتقل کردیا ہے،مسافر کوچ ملتان سیکراچی جارہی تھی،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔