سٹیل ڈوم ہماری فضائی دفاعی صلاحیتوں کو بالکل مختلف درجے تک لے جائے گا:صدر طیب اردوان
استنبول(آئی این پی) ترکیے نے مقامی ساختہ فضائی دفاعی نظام سٹیل ڈوم تیار کر لیا۔ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان نے گزشہ روز باضابطہ طور پر مقامی فضائی دفاعی ڈھال "اسٹیل ڈوم" کا افتتاح کیا، جسے انہوں نے ترکیے اور اس کی دفاعی صنعت کے لئے ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیا۔صدر رجب طیب اردوان نے فضائی دفاعی نظام کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ اسٹیل ڈوم ہماری فضائی دفاعی صلاحیتوں کو ایک بالکل مختلف درجے تک لے جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جس ملک کے پاس اپنا ریڈار، فضائی دفاع اور الیکٹرانک وارفیئر سسٹم نہ ہو، وہ مستقبل میں اپنے وجود کو محفوظ نہیں رکھ سکتا۔