اگر کینیڈا خودمختار ریاست کے طور پر برقرار رہا تو اسے دفاعی سسٹم کا حصہ بننے کے لیے 61ارب ڈالر ادا کرنا ہوں گے
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کو انوکھی پیشکش کی ہے کہ اگر وہ امریکا کا حصہ بن جائے تو وہ ان کا تجویز کردہ جدید میزائل دفاعی سسٹم گولڈن ڈوم مفت حاصل کر سکتا ہے۔غیر ملکی خبررساں ا دارے کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ جو بار ہا کینیڈا کو امریکا کی51ویں ریاست بنانے کی خواہش ظاہر کر چکے ہیں، نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ کینیڈا اگر امریکا کا حصہ بن جائے تو اسے گولڈن ڈوم دفاعی سسٹم مفت ملے گا۔ٹرمپ نے کہا کہ البتہ اگر کینیڈا خودمختار ریاست کے طور پر برقرار رہا تو اسے دفاعی سسٹم کا حصہ بننے کے لیے 61ارب ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔