کینیڈا کا گولڈن ڈوم دفاعی نظام میں سرمایہ کاری پر غور

گولڈن ڈوم سیٹلائٹ سے کسی بھی طرح کے فضائی حملے کا پتہ لگا یا اور میزائل کو ناکارہ بنا یا جا سکتا ہے
ٹورنٹو(آئی ای نپی )کینیڈا نے گولڈن ڈوم دفاعی نظام میں سرمایہ کاری پر غور شروع کردیا۔ کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے کہا کہ گولڈن ڈوم سے متعلق امریکی صدر کے ساتھ کئی بار گفتگو ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز پرغور کر رہے ہیں، کینیڈا فضائی دفاعی نظام گولڈن ڈوم میں سرمایہ کاری کر سکتا ہے۔کینڈین میڈیا کے مطابق کینیڈا اورامریکا میں مشترکہ طور پر میزائل ڈیفنس سسٹم پر مذاکرات جاری ہیں، گولڈن ڈوم سیٹلائٹ سے کسی بھی طرح کے فضائی حملے کا پتہ لگا سکتا ہے اور میزائل کو ناکارہ بنا سکتا ہے۔