بھارت روس سے تیل خرید کر کریملن کی یوکرین کے خلاف مہم کو فنڈنگ کر رہا ہے:مشیر تجارت
واشنگٹن (آئی این پی) امریکہ نے پیش کش کی ہے کہ بھارت روس سے تیل کی خریداری روکے تو ٹیرف میں 25 فیصد رعایت مل سکتی ہے ۔صدر ٹرمپ کے مشیر برائے تجارت پیٹر نوارو نے انڈیا پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ روس سے تیل خرید کر کریملن کی یوکرین کے خلاف مہم کو فنڈ کر رہا ہے۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر انڈیا پر زور دیا کہ وہ روس سے تیل خریدنا بند کر دے۔انڈین مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف کے اطلاق کے بعد امریکی چینل بلومبرگ سے بات کرتے ہوئے پیٹر نوارو نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی وار مشین یعنی یوکرین جنگ کو فنڈ کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ کے مشیر نے یوکرین جنگ کو مودی کی جنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امن کا راستہ کچھ حد تک نئی دہلی سے گزرتا ہے