بھارت کا روسی تیل کی خریداری میں اضافہ ناقابل قبول ،امریکہ

بھارت سستا روسی تیل خرید کر بطور پروڈکٹ دوبارہ فروخت کر رہا ہے، 
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ بھارت یوکرین کی جنگ کے دوران روسی تیل کی خریداری میں نمایاں اضافہ کر کے منافع خوری کر رہا ہے جو ناقابل قبول ہے۔امریکی وزیرِ خزانہ نے امریکی میڈیا کو انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ روسی تیل اب بھارت کی کل تیل کی خریداری کا 42 فیصد ہے جو جنگ سے پہلے ایک فیصد سے بھی کم تھا۔ اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا تھا کہ بھارت صرف منافع خوری کر رہا ہے، بھارت سستا روسی تیل خرید کر اسے بطور پروڈکٹ دوبارہ فروخت کر رہا ہے، یہ سب جنگ کے دوران ہی شروع ہوا ہے جو کہ ناقابل قبول ہے