بھارت روس سے تیل کی خریداری بند کر دے گا، بھارتی وزیر اعظم نے یقین دہانی کر دی
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت نے روس کی تیل کی برآمد بند نہ کی اسے بھاری ٹیرف کا سامنا جاری رہے گا۔تاہم صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ بھارت روس سے تیل کی خریداری بند کر دے گا۔صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایئر فورس ون میں کہا کہ میں نے وزیر اعظم مودی سے بات کی ہے، اور انہوں نے کہا ہے کہ وہ روسی تیل نہیں خریدیں گے۔ٹرمپ نے بدھ کے روز بھی دعوی کیا تھا کہ مودی نے انہیں فون پر یقین دہانی کرائی کہ بھارت روسی تیل کی درآمد بند کر دے گا