امریکی پابندیاں، مہنگائی، ایرانیوں کیلئے اشیا ء خریدنا مشکل

حکومت کی ریلیف مہم شروع‘  6 کروڑ لوگوں کو ماہانہ فی کس 50 لاکھ ریال کے کوپن ملیں گے
تہران   (آئی این پی)امریکی پابندیوں، بدانتظامی اور بڑھتی آبادی کے سبب ایران معاشی مسائل میں گرفتار، خصوصا 9 کروڑ آبادی میں سے 6 کروڑ ایرانیوں کو زندگی کی عام اشیا   کی خریداری میں مشکلات  کا سامنا ہے ،جس سے ایرانی معاشرے میں انتشار وبے چینی بڑھی ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق عوام کو ریلیف دینے کیلئے  حکومت نے نئی مالی سکیم شروع کر دی ہے، 6 کروڑ لوگوں کو ماہانہ فی کس 50 لاکھ ریال کے کوپن ملیں گے تا کہ وہ آٹا، دال ،سبزی ،چینی ،دودھ ،انڈے ، تیل مقررہ دکانوں سے خریدلیں۔