پروگرام کے تحت پہلی سے پانچویں جماعت تک کے بچوں کو صحت بخش لنچ باکس فراہم کیے جائیں گے
ڈی جی فوڈ اتھارٹی تین تنخواہیں، افسر دو اور ملازمین ایک تنخواہ اس پروگرام کیلئے دیں گے:سرکاری ذرائع
لاہور(آن لائن)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پہلی بار اپنی نوعیت کا منفرد سکول نیوٹریشن پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں لاہور کے مختلف اضلاع کے 40 سکولوں میں اس پروگرام کا آغاز ہوگا۔نیوٹریشن پروگرام کے تحت پہلی سے پانچویں جماعت تک کے بچوں کو صحت بخش لنچ باکس فراہم کیے جائیں گے۔ ان لنچ باکسز میں چاول، سبزیاں، دالیں اور دیگر صحت مند غذائیں شامل ہوں گی۔ فنڈنگ کے لیے افسر اور ملازمین اپنی تنخواہیں عطیہ کریں گے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی تین تنخواہیں، افسران دو اور ملازمین ایک تنخواہ اس پروگرام کے لیے دیں گے۔فوڈ اتھارٹی نیوٹریشن پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے مختلف این جی اوز کے ساتھ اشتراک کرے گی۔ لنچ باکس کی تیاری سے لے کر تقسیم تک تمام مراحل کی مانیٹرنگ فوڈ اتھارٹی کرے گی۔