لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے سول سروسز اکیڈمی میں افسروں کو سکول نیوٹریشن پروگرام پر بریفنگ دی گئی اور بچوں میں غذائیت سے بھرپور لنچ باکس تقسیم کئے گئے۔ معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سلمیٰ بٹ اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے 52کامن کے 240 افسروں کو سکول نیوٹریشن پروگرام پر بریفنگ دی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا بچوں کی پری سکریننگ میں ہوشربا نتائج سامنے آئے ، 11فیصد بچوں کی صحت شدید متاثر ، 22فیصد میں غذائی کمی پائی گئی جبکہ 36فیصد بچوں کا وزن عمر کے لحاظ سے کم اور 18فیصد کا زیادہ ہے۔