لاہور (کرائم رپورٹر)واپڈا گرلز ہائی سکول شالیمار میں نیوٹریشن پروگرام کا افتتاح کر دیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید، سی ای او لیسکو انجینئر شاہد حیدر اور ڈی جی ایڈمن لیسکو نے لنچ باکس تقسیم کئے۔ لاہور کے سرکاری سکولوں میں روزانہ کی بنیاد پر 8500 بچوں کو لنچ باکس دئیے جارہے ہیں، 6 دن فوڑٹیفائیڈ بریڈ، دودھ اور خشک میوجات(نٹس) پر مشتمل لنچ باکس فراہم کیا جارہا ہے۔