پشاور ہائیکورٹ:مقدمات جلد نمٹانے کیلئے جوڈیشل افسروںکو ٹائم لائنز جاری

 مختلف فوجداری مقدمات نمٹانے کیلئے  12، 18 اور 24 ماہ کی مدت مقرر کردی 
جوینائل کیسوں  اور لیبر مقدمات کو 6 ماہ کے اندر نمٹایا جائے گا:پشاور ہائی کورٹ
پشاور(آئی این پی )پشاورہائیکورٹ نے مختلف نوعیت کے مقدمات جلد نمٹانے کے حوالے سے صوبے کے تمام جوڈیشل افسران کو مراسلہ جاری کردیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نیشنل جوڈیشل پالیسی کمیٹی نے مقدمات کو بروقت نمٹانے کے لئے  ٹائم لائنز مرتب کر دی ہیں، جس کے مطابق مختلف فوجداری مقدمات نمٹانے کے  لئے  12، 18 اور 24 ماہ کی مدت مقرر کی گئی ہے جب کہ کم عمر ملزمان (جوینائل کیسز ) اور لیبر مقدمات کو 6 ماہ کے اندر نمٹانے کی ہدایت دی گئی ہے۔سی طرح زمین سے متعلق تنازعات کے مقدمات کے لئے  6 سے 24 ماہ کی ٹائم لائن مقرر کی گئی ہے۔ وراثتی اور پبلک ریونیو کیسز کو ایک سال میں مکمل کرنے کا کہا گیا ہے جب کہ فیملی اور رینٹ مقدمات کو 6 ماہ کے اندر نمٹانے کی ہدایت دی گئی ہے