ججوں کے گھروں میں بجلی کا بریک ڈا ئون، کے الیکٹرک افسروں کی عدالت میں پیش ہوکر معذرت

کراچی(آئی این پی ) سندھ ہائیکورٹ کے ججز کے گھروں میں بجلی کے بریک ڈاون پر کے الیکٹرک افسران نے عدالت میں پیش ہوکر معذرت کرلی۔ کراچی میں میں بارشوں کے دوران سندھ ہائیکورٹ کے ججز کے گھروں میں بجلی کی طویل بندش کے معاملے پر کے الیکٹرک حکام عدالتی نوٹس پر پیش ہوئے۔ سندھ ہائیکورٹ کے نوٹس کے بعد کے الیکٹرک افسران نے پیش ہوکربجلی کے بریک ڈائون پر معذرت کرلی۔ کے الیکٹرک حکام نے عدالت میں کہا کہ  آئندہ بجلی کے بڑے بریک ڈائون اور فالٹ سے بچنے  کیلئے  حکمت عملی بنالی ہے، علاقوں میں تعینات افسران کے رابطہ نمبر اور نام فراہم کردئیے گئے