مشال یوسفزئی کے بانی ٹی آئی سے ملاقات روکنے کیخلاف کیس میں عدالت نے بانی کو لانے یا ویڈیولنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم دیا تھا
عمران خان سے مل کر پوچھیں مشال یوسفزئی ان کی وکیل ہیں یا نہیں، کیا بانی پی ٹی آئی کو وکالت نامے پر دستخط کرانے کی اجازت دی گئی یا نہیں؟:عدالت
اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد ہائی کورٹ نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت کے معاملے میں تصدیق کیلئے عمران خان سے ملاقات کرکے سوالات کا جواب لینے کیلئے عدالتی کمیشن مقرر کردیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی کمیشن سے 4 سوالات کا جواب مانگ لیا کہ بانی پی ٹی آئی سے مل کر پوچھیں کہ مشال ان کی وکیل ہیں یا نہیں، کیا بانی پی ٹی آئی کو وکالت نامے پر دستخط کرانے کی اجازت دی گئی یا نہیں؟اسلام آباد ہائیکورٹ نے مشال یوسفزئی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات روکنے کے خلاف کیس میں سپرنٹنڈنٹ جیل اور آئی جی اسلام آباد کو بیان حلفی پیش کرنے کی ہدایت کردی،عدالت نے لاکلرک سکینہ بنگش کو اڈیالہ جیل بھجوانے کیلئے کمیشن مقرر کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی کمیشن سے 4سوالات کا جواب مانگ لیا، عدالت نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے ملکر پوچھیں کہ مشال ان کی وکیل ہیں یا نہیں،عدالتی سوال کیا بانی پی ٹی آئی کو وکالت نامے پر دستخط کرانے کی اجازت دی گئی ہے یا نہیں؟ ۔ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظربانی کو جیل سے لانا ممکن نہیں،ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کیلئے لنک دستیاب نہیں