گندم کے وافر ذخائرموجود ہیں، درآمد نہیں کرینگے: رانا تنویر حسین

منڈیوں یا بیوپاریوں کے بجائے حکومت کی اولین ترجیح مقامی کسانوں کے مفادات کا تحفظ ہے:وفاقی وزیر
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق، رانا تنویر حسین نے کسانوں کے مفادات کے تحفظ اور گندم کی منڈی کے استحکام کے ذریعے غذائی خودکفالت کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے اورکہا ہے کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہے اور درآمد کی ضرورت نہ ہوگی‘ حکومت کی اولین ترجیح مقامی کسانوں کے مفادات کا تحفظ ہے، نہ کہ منڈیوں یا بیوپاریوں کا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یوریا اور دیگر زرعی اجناس کی وافر فراہمی آئندہ رابی سیزن کے لیے یقینی بنا دی گئی ہے تاکہ کاشتکاروں کو بیج بونے میں کسی مشکل کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے آٹھویں ویٹ بورڈ کے اجلاس کی صدارت کی جس میں ملک میں گندم کی طلب و رسد کی صورتحال اور رابی سیزن 2025-26 کے لیے اہم زرعی اجناس کی دستیابی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔