ملک میں غذائی اشیاء￿ وافر مقدار میں موجود ہیں:رانا تنویر

اسلام آباد( آن لائن ) وزیرِ اعظم نے وزیرِ قومی غذائی تحفظ  رانا تنویر حسین  سے ملاقات کی اور انہیں عید الفطر کی مبارکباد  دی۔ملاقات کے دوران رانا تنویر حسین نے ملک کی  غذائی ضروریات کے ذخائر  اور حالیہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں  غذائی اشیاء￿  وافر مقدار میں موجود  ہیں اور کوئی کمی نہیں ہے۔وفاقی وزیر نے خلیجی ممالک کو  اشیاء￿  خورونوش کی برآمدات  پر ہونے والی پیش رفت سے بھی وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا۔