چینی وافر دستیاب‘قیمت عام آدمی کی دسترس میں ہے‘اس کے بجٹ پر فرق نہیں پڑا رانا تنویر حسین

 میڈیا پر یہ تاثر دیا جارہا ہے  ملک میں چینی کا بہت مسئلہ ہے‘ کہا جاتا ہے پہلے چینی ایکسپورٹ کی اور پھر امپورٹ کی جبکہ حقیقت کچھ اور ہوتی ہے
برسات کے مینڈک کی طرح ایک خاص وقت آتا ہے جب چینی کا ایشو اٹھایا جاتا ہے: وفاقی وزیر صنعت و پیداوار کی پریس کانفرنس
اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر نے کہا ہے چینی وافر مقدار میں دستیاب ہے اور قیمت بھی دسترس میں ہے عام آدمی کے بجٹ پر بھی فرق نہیں پڑ رہا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا میڈیا پر یہ تاثر دیا جارہا ہے  ملک میں چینی کا بہت مسئلہ ہے ڈیمانڈ سپلائی اور قیمت کے مسائل ہیں، کہا جاتا ہے پہلے چینی ایکسپورٹ کی اور پھر امپورٹ کی جبکہ حقیقت کچھ اور ہوتی ہے، ایک دو سال چھوڑ کر پہلے چینی بہت برآمد ہوتی رہی اور پھر امپورٹ بھی ہوئی، برسات کے مینڈک کی طرح ایک خاص وقت آتا ہے جب چینی کا ایشو اٹھایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شوگر ایڈوائزری بورڈ میں وزرا، چاروں صوبوں کی نمائندگی ہوتی ہے اور اسٹیک ہولڈرز بھی ہوتے ہیں، بتدریج چینی برآمد کرنے کی اجازت دی